اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سابق صیہونی وزیر اعظم ایہود باراک نے صیہونی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کی کامیابی کے نتیجے میں عالمی برادری نے ایران کو ایک ایٹمی سپر پاور کے طور پر تسلیم کر لیا۔ ایہود باراک نے کہا کہ مغربی ممالک، پابندیاں ہٹا کر ایران کے لئے ایک موقع فراہم کر رہے ہیں۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اپنی کابینہ کے اجلاس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات کو ایک تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام سے متعلق ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جوہری مذاکرات کی کامیابی پر صیہونی حکام نے ایسی حالت میں اپنے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ صیہونی حکومت، مشرق وسطی کی واحد ایسی حکومت ہے جو غاصب اور جعلی ہونے کے ساتھ ساتھ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہونے کی بناء پر پورے علاقے کے لئے ایک بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲